26 اکتوبر 2017 - 14:44
صدر حسن روحانی سے عراقی وزیر اعظم کی ملاقات

عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عراقی وزير اعظم نے اس سے قبل ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔

.......

/169